شنگھائی،23جولائی (رائٹر)چین میں شدید بارش سے 87افراد کی موت ہوگئی اور ایک کروڑ 60لاکھ افراد کو ان کے گھروں سے ہٹانا پڑا۔
یہ اطلاع سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں
دی گئی ہے۔
ژنہوا نیوز ایجنسی نے شہری محکمےکے حوالے سے خبردی ہے کہ ہیبئی ریاست میں شدید بارش سے سیلاب آنے اور تودے گرنے سے 72افراد کی موت ہوگئی اور 78لاپتہ ہوگئے۔